نئی دہلی، 17 جون (آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے تبلیغی جماعت کیس میں جلد سماعت کے لئے ملائشیا ئی شہریوں کی درخواست پر مرکزی حکومت، آپ حکومت اور پولیس سے بدھ کے روز جواب طلب کیا۔
عدالت نے یہاں کووڈ19 وبا کے حکومتی رہنما خطوط اور ویزا ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں ملائیشیا کے 121 شہریوں کے خلاف نظام الدین میں واقع مرکز کے پروگرام شامل ہونے کے خلاف ایک مقدمے میں فوری سماعت کے لئے عدالت کو نامزدگی کرنے کی درخواست پر مرکز ی حکومت اور پولیس سے جواب طلب کیا ہے۔
جسٹس انوپ جے بھمبھانی نے ملائیشیا کے 125 شہریوں کی جانب سے دائر درخواست پر دہلی حکومت اور دہلی پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے۔ ابھی تک پولیس نے ملائشیا کے 125 میں سے 121 شہریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت کرتے ہوئے عدالت نے درخواست میں فریقین کے طور پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی شامل کیا اور ان سے جواب طلب کیا، سماعت کی اگلی تاریخ یکم جولائی مقرر کردی گئی ہے۔
درخواست گزار فہرالنعیم بن محمد نور نے بتایا کہ ملائیشیائی شہری یہاں ملائیشیائی ہائی کمیشن کی سرپرستی میں ہیں اور ان کی چارج شیٹ پر جلد از جلد سماعت کے لئے نامزد کرنے کے لئے عدالت سے استدعا کی درخواست کی جارہی ہے۔